شجاع آباد: گھریلو تنازعے پر دیور نے فائرنگ کر کے بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

شجاع آباد: گھریلو تنازعے پر دیور نے فائرنگ کر کے بھابی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

فائرنگ کا واقعہ شجاع آباد کے علاقے حویلی والا میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازعے پر 30 سالہ ثمینہ کا اپنے دیور کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر ملزم نے طیش میں آکر گولیاں چلا دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔