صادق آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

صادق آباد: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق

تفصیلات کے مطابق  ماچھکہ کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر  5 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت3  افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

اہل علاقہ کے مطابق جاں بحق افراد گنے کی فصل کی کٹائی کیلئے گئے تھے ،  حملہ آور افراد کا تعلق کوش اور شر گینگ سے ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمر شر اور کومو کے نام سے ہوئی ہے ۔

ماچھکہ کے قریب کسانوں پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ، محسن نقوی نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔