اسلام آباد: تھانہ نون کی حدود میں پولیس گاڑی پر ملزمان کی فائرنگ

اسلام آباد: تھانہ نون کی حدود میں پولیس گاڑی پر ملزمان کی فائرنگ

تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے پولیس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ نون کے علاقے میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ملزمان پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جرائم پیشہ عناصر کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔