کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 2 شدید زخمی

فائرنگ کا پہلا واقعہ کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب شارع فیصل پر عوامی مرکز کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے لواحقین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے کلفٹن شیریں جناح کالونی کے قریب ایک شخص کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔