کراچی: پیرآباد سے اغوا کیا جانیوالا 6 سالہ بچہ بازیاب، سگا چچا ملوث نکلا

Published On 07 February,2024 09:24 am

کراچی: (دنیانیوز) پیر آباد اسلامیہ کالونی میں 6 سالہ بچے عمر کے اغوا میں سگا چچا ہاشم ملوث نکلا۔

پولیس کے مطابق ملزم ہاشم نے دوست معاذ کے ہمراہ 6 سالہ عمر کو اغوا کیا تھا، پیر آباد پولیس نے چند گھنٹوں میں اغوا کار کو گرفتارکر کے بچہ بازیاب کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت ہاشم کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ہاشم نے بچےکے والد سے5 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ، بچےکےچچا غیرت خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کی گئی،  گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے ،گرفتار اغوا کار قتل کی واردات میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزم ہاشم نے اپنے بڑے بھائی کو قتل کیا تھا، ملزم نےبچےکواغواکےبعد دبئی میں مقیم والد کوفون کرکےتاوان نہ دینےپر جان سےمارنےکی دھمکی دی تھی، گرفتار ملزم کے ساتھی کی تلاش جاری ہے ۔