شیخوپورہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 خطرناک ڈاکو مارے گئے

Published On 22 February,2024 03:17 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران 4 خطرناک ڈاکو جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا میں کالا خطائی روڈ پر 4 مسلح ڈاکو ناکہ بندی کر کے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران چاروں ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گئے، مرنے والے ڈاکو سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، لاشیں ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔