راولپنڈی میں ڈولفن اہلکار کی خاتون سے زیادتی، مقدمہ درج

راولپنڈی میں ڈولفن اہلکار کی خاتون سے زیادتی، مقدمہ درج

واقعہ کا مقدمہ راولپنڈی کے شہزاد ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزم تصور ستی متاثرہ خاتون کو شادی سے پہلے اور بعد میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ، ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیوز اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیکر خاتون سے دو لاکھ روپے بھی وصول کرچکا ہے ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔