کراچی: بنگلے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی: بنگلے سے لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد

تفصیلات کے مطابق لڑکی کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں واقع بنگلے سے ملی، بنگلے کے مالک کا کہنا ہے کہ لڑکی نے خودکشی کی، واقعے کے وقت میں اپنی فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گیا ہوا تھا، لڑکی تقریباً ایک سال سے ملازمت کر رہی تھی۔

لڑکی کی لاش کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش قبضے میں لے لی، پولیس حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں قتل کا شبہ ہے، واقعہ پراسرار ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی صورتحال مزید واضح ہوسکے گی۔