گھریلو ملازمہ کے روپ میں وارداتیں کرنیوالی خواتین گینگ کی 2 ارکان گرفتار

گھریلو ملازمہ کے روپ میں وارداتیں کرنیوالی خواتین گینگ کی 2 ارکان گرفتار

تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین چور گینگ کی دو ارکان کو گرفتار کیا، گرفتار خواتین سے وارداتوں میں لوٹا گیا 51 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ و زر برآمد کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین درجنوں مقدمات میں مطلوب تھیں، گرفتار خواتین کی شناخت فرزانہ بی بی اور نائلہ بی بی کے ناموں سے ہوئی اور دونوں کا تعلق فیصل آباد کے علاقہ خانوالہ سے ہے۔