اوکاڑہ: شوہر نے جھگڑے پر بیوی پر تیزاب پھینک دیا

Published On 28 May,2024 09:57 am

اوکاڑہ: (دنیانیوز) تھانہ صدر کی حدود اڈہ کسان کے قریب شوہر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک کرفرارہوگیا۔

پولیس کے مطابق میاں بیوی دونوں بس میں لاہور سے وہاڑی جا رہے تھے کہ دوران سفر اڈہ کسان کےقریب دونوں میں لڑائی جھگڑا ہوا ، جس کے بعد دونوں میاں بیوی بس سے اُتر گئے، جس کے بعد شوہر بلال نے اپنی بیوی نادیہ پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ تیزاب سے خاتون نادیہ کا چہرہ، بازو اور بائیں ٹانگ متاثر ہوئی، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے نادیہ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا۔