بہاولنگر: پسند کی شادی کا خوفناک انجام، شوہر نے بیٹی پیدا کرنے پر بیوی قتل کردی

بہاولنگر: پسند کی شادی کا خوفناک انجام، شوہر نے بیٹی پیدا کرنے پر بیوی قتل کردی

خادم آباد میں پسند کی شادی کا خوفناک انجام سامنے آگیا، جہیز نہ لانا اور بیٹی پیدا کرنا خاتون کا جرم بن گیا، سفاک خاوند نے اپنی بیوی کے پیٹ پر مبینہ طور پر گیس والا سلنڈر مارا اور تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مقتولہ شمائلہ بی بی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔