12 سالہ بچی کے قتل میں ملوث بس ٹرمینل کا چوکیدار گرفتار

12 سالہ بچی کے قتل میں ملوث بس ٹرمینل کا چوکیدار گرفتار

واقعے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی "دنیا نیوز" کو موصول ہو گئی، ویڈیو میں ملزم کو بچی کے ساتھ کینٹ سٹیشن کے قریب دیکھا جاسکتا ہے، ملزم کچھ دیر کینٹ سٹیشن کے قریب کھڑا رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ٹرمینل کے دیگر دو چوکیداروں کے ساتھ مل کر بچی کے ساتھ زیادتی کی، ملزم نے پہچانے جانے کے ڈر سے بچی کو قتل کر دیا۔

واردات میں ملوث ملزم کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ڈی این اے سیمپل بھی لیا گیا ہے، ملزم نے بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔