اے این ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائیاں ، منشیات برآمد، 13 ملزمان گرفتار

ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد، کوہاٹ ، اسلام آباد، کراچی، ایبٹ آباد، گلگت میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 30کلو38گرام چرس،5کلو467گرام افیون برآمد کی گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ کارروائی میں ایک کلو200گرام آئس، 150 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں ، ایک اور کارروائی میں 478 گرام 60 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرلیے گئے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کےطلباء کوبھی منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔