چینی انجینئرز پر حملہ: تفتیش میں مزید تفصیلات سامنے آگئیں

Published On 08 October,2024 06:52 pm

کراچی: (دنیا نیوز) چینی انجینئرز پر حملے کی تفتیش کے دوران مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور نے گورنمنٹ ہائی سکول نوشکی سے 2016 میں میٹرک کیا، 2017 میں منڈی بہاؤالدین میں غلام رسول ٹیکنیکل کالج میں داخلہ لیا، 2020 میں سول انجینئرنگ کا ڈپلومہ حاصل کیا۔

حملہ آور نے 2020 میں ہی لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ مرین سائنسز میں بی بی اے کیلئے داخلہ لیا، دہشت گرد سال 2023 میں بھی اپنے بھائی اور ساتھی کے ساتھ کراچی آیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق دہشت گرد شاہ فہد شارع فیصل کے ایک ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا تھا۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے