کراچی: 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی: 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو تاجر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کیماڑی کے قریب واقع اے ٹی الیکٹرانکس کے تاجر نے بینک سے رقم نکلوانا تھی، تاجر ماڑی برانچ گیا تو اسے بینک انتظامیہ نے مال برانچ پر بھیجا۔

انہوں نے بتایا کہ تاجر نے صدر کی بینک برانچ سے رقم نکالی اور موٹر سائیکل پر لے کر جا رہا تھا، اس دوران تعاقب کرتے 2 ڈاکو آئے اور اسلحے کے زور پر رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ واردات کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔