اے این ایف نے 153.4 کلو گرام منشیات برآمد کر لی، 7 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 153.4 کلو گرام منشیات برآمد کر لی، 7 ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں کراچی، حیدرآباد، پشاوراور کوہاٹ میں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 152 کلو 100 گرام چرس جبکہ 1.3 کلو آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔