خانپور میں 2 مسلح ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنا ڈالی

خانپور میں 2 مسلح ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنا ڈالی

اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کی خوب درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، واقعہ تھانہ صدر کی حدود گڑھی اختیار خان میں پیش آیا، ڈاکو مقامی کسان سے موٹر سائیکل چھین رہے تھے کہ مقامی لوگوں نے پکڑ لیا۔

اہل علاقہ نے بتایا کہ دونوں ڈکیتوں سے پسٹل اور موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔