گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار

گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک، 4 زخمی حالت میں گرفتار

پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عرفان اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، عرفان کامونکے اورارشد گرجاکھ کے علاقہ میں ہلاک ہوا، ملزمان اقدام قتل، ڈکیتی اور منشیات کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

سی سی پی او غیاث گل نے بتایا کہ پکڑے گئے زخمی ملزموں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

غیاث گل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشوں کو بھی ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ان کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔