اے این ایف نے 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی، 2 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی، 2 خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، راولپنڈی، گلگت، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں کی گئیں، کارروائی میں 17 کلو437 گرام چرس ،1.655 کلوگرام ہیروئن اور 345 کلو گرام آئس بھی برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کارروائیوں کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔