پنجاب پولیس کی کارروائیاں، 26 ہزار 267 منشیات فروش گرفتار

پنجاب پولیس کی کارروائیاں، 26 ہزار 267 منشیات فروش گرفتار

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق منشیات فروشوں سے 13 ہزار 324 کلو گرام چرس، 1251 کلو گرام ہیروئن، 870 کلو گرام آئس، 557 کلوگرام افیون، 3 لاکھ 79 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال صوبائی دارالحکومت لاہور میں 3746 منشیات فروش گرفتار اور 3631 مقدمات درج کئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان سے منشیات فروشوں سے 1345 کلوگرام چرس، 88 کلوگرام ہیروئن، 367 کلوگرام آئس، 37 کلوگرام افیون، 17541 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے حکم دیا ہے کہ کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں علاوہ ازیں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں۔