پنڈی بھٹیاں میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل

پنڈی بھٹیاں میں معمولی تلخ کلامی پر ایک شخص قتل

سیف اللہ نامی شخص کی اپنے دوست سے تلخ کلامی ہوئی، ملزم نے طیش میں آکر سیف اللہ پر چاقو سے وار کرکے قتل کردیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی، ملزم کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔