شہر قائد میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد

شہر قائد میں فلیٹ سے ایک شخص کی گلا کٹی لاش برآمد

پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 34 سال کے مصطفیٰ کے نام سے ہوئی، متوفی نشے کا عادی اور ذہنی توازن خراب تھا، متوفی نے چھری سے گلا کاٹ کر خود کشی کی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ متوفی غیر شادی شدہ تھا، متوفی کے والد پیشے کے لحاظ سے قصائی ہیں، لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔