رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

رحیم یارخان میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے چک106 پی سیم نالہ روڈ ناکہ بندی پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پکڑے گئے ڈاکو کی شناخت بدنام زمانہ فیضان عرف شانا مانک کے نام سے ہوئی، گرفتار ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکو ڈکیتی، چوری جیسے متعدد سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ نکلا، فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔