کرائم
خلاصہ
- حیدرآباد: (دنیا نیوز) سفاک ملزمان نے 15 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ بلیک میل کرکے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے 15 سالہ لڑکے کے ساتھ زیادتی کی اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کر کے متاثرہ لڑکے سی طلائی زیورات بھی لیے، پولیس نے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔