لاہور پولیس کی کارروائی، 93 غیر قانونی مقیم افغان باشندے ہولڈنگ سینٹر منتقل

لاہور پولیس کی کارروائی، 93 غیر قانونی مقیم افغان باشندے ہولڈنگ سینٹر منتقل

پولیس کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 28 افغان باشندوں کو رہا کر دیا گیا جب کہ 93 افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹھوکر نیاز بیگ ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائیاں قانون کے مطابق بلاامتیاز جاری ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے زیر حراست افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رکھے گی۔