دیپالپور میں پولیس مقابلہ: ایک مبینہ ڈاکو ہلاک، دو فرار

دیپالپور میں پولیس مقابلہ: ایک مبینہ ڈاکو ہلاک، دو فرار

سی سی ڈی حکام  کے مطابق مقابلہ حجرہ شاہ مقیم میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا جب کہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والا مبینہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا جس کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی  برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ترجمان سی سی ڈی نے مزید بتایا کہ فرار ہونے والے مبینہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، علاقے میں ناکہ بندی کرکے مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا۔