20 ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ کارروائیاں، سزائیں جاری

20 ڈی ایس پیز کے خلاف محکمانہ کارروائیاں، سزائیں جاری

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 9 جولائی کو منعقدہ اردل روم میں 3 ڈی ایس پیز کو میجر سزائیں دی گئیں، جن میں ایک ڈی ایس پی کو ملازمت سے برخاست جبکہ ایک ڈی ایس پی کو سینئر ٹریفک وارڈن کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔

ترجمان کے مطابق اس سے قبل منعقد ہونے والے متعدد اردل رومز میں بھی 2 ڈی ایس پیز کو ملازمت سے برخاست، ایک کو عہدے میں تنزلی، 2 کی تنخواہ میں تخفیف جبکہ 17 ڈی ایس پیز کو مختلف نوعیت کی محکمانہ سزائیں دی جا چکی ہیں۔