ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق 7زخمی

ڈیرہ غازی خان میں تیز رفتار بس حادثے کا شکار، 3 افراد جاں بحق 7زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق  تونسہ روڈ پر واقع انڈس ہائی وے پر ایک تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں مزید علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے حادثے  پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردیں جب کہ متاثرہ افراد کی مدد اور امدادی سرگرمیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔