تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج شیڈول ہے جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور مہنگائی کے تناظر میں آئندہ مدت کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔
معاشی ماہرین اور مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی اور روپے پر دباؤ کی وجہ سے مرکزی بینک کی جانب سے بنیادی پالیسی ریٹ میں 50 بیسز پوائنٹس تک کا اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد موجودہ 11.5 فیصد کی شرح سود بڑھ کر 12 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔
معاشی ترقی کی سست رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا امکان بھی مسترد نہیں کیا جا رہا، حتمی فیصلے کا باقاعدہ اعلان سٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد کریں گے۔