بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول

بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافہ، ستمبر میں 3 ارب 59 کروڑ ڈالر موصول

سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2026 میں ترسیلاتِ زر اگست کے مقابلے میں 1.9 فیصد کم رہیں، تاہم سالانہ بنیادوں پر ان میں 12.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 27-2026 کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر کے دوران، ترسیلاتِ زر میں سالانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی رقم 10 ارب 87 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ستمبر کے دوران سعودی عرب سے پاکستان 89 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کی ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19.7 فیصد زیادہ ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 74 کروڑ 85 لاکھ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔