زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

اسٹیٹ بینک کے مطابق اضافے کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔

مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

اس طرح پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔