دنیا
خلاصہ
- کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے شہر کراماتورسک میں 2 مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق کراماتورسک کے قریبی گاؤں بیلینکے میں بھی حملے کے دوران 3 افراد ہلاک ہوئے، حکام نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ مسافر بسوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔
دوسری جانب واقعے سے متعلق روسی حکام کا مؤقف اور حملوں کی آزادانہ تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔