سینئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

سینئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نانا پاٹیکر کو گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں طبی عملے نے ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا۔

نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا کہنا ہے کہ اداکار کو شدید سینے میں درد کی شکایت پر میڈیکل ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا، اس وقت تک وہ بے ہوش تھے، بعد ازاں انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔

اداکار نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا، وہ ہندی اور مراٹھی سینما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے 1978 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا، نانا پاٹیکر نے ’پرندہ‘، ’کرانتی ویر‘، ’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔