تفریح
خلاصہ
- کراچی: (ویب ڈیسک) اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں۔
جیا علی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک اداکارہ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔
جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا، تاہم ان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین اداکارہ ہیں اور پاکستان کا چہرہ ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔
سابق سپر ماڈل نے ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں، اداکارہ کے بارے میں کیے گئے یہ تبصرے سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا پر بھی اس گفتگو پر بحث شروع ہوگئی ہے۔