اسلام آباد: ڈولفن فورس کا نام تبدیل، کیپٹل پٹرولز یونٹ قائم

اسلام آباد: ڈولفن فورس کا نام تبدیل، کیپٹل پٹرولز یونٹ قائم

ذرائع کے مطابق نئے یونٹ کو 100 نئی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جبکہ یونٹ میں 100 اہلکاروں کے تبادلے بھی کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے یونٹ میں سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں، جنہیں اسلام آباد کے مختلف تھانوں، سکیورٹی ڈویژن، انویسٹی گیشن ڈویژن، ٹریفک پولیس اور سی ٹی ڈی سے تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ایس آئی انیلہ وارث کو چائنیز فوکل پرسن کے طور پر کیپٹل پٹرولز یونٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔