کرائم
خلاصہ
- شیخوپورہ: (دنیا نیوز) شیخوپورہ کے قلعہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی سی ڈی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں سی سی ڈی اہلکار ساگر کو تین گولیاں لگیں، زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کر دیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے کارروائی شروع کر دی۔