احمد پور شرقیہ میں پولیس مقابلہ، 38 وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

احمد پور شرقیہ میں پولیس مقابلہ، 38 وارداتوں میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

پولیس حکام نے بتایا کہ ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی، پولیس تعاقب پر ملزموں کے فرار ہونے کی کوشش میں موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا گئی، خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام نے مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم محمد بلال ڈکیتی اور چوری کی 38 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔