کرائم
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کی کینٹ کچہری کے بخشی خانے سے 4 ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کو کیمپ جیل سے عدالت میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا، ملزمان بخشی خانے کی گرل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ فرار ہونے والے دو ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے جن میں منشیات کے مقدمے کا ملزم ریاض اعجاز اور قتل کے مقدمے کا ملزم حسن صفدر شامل ہیں جب کہ دیگر دو ملزمان کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔