مسجد میں شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

مسجد میں شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا، استغاثہ کے مطابق مجرم صائم نے مارچ 2024 میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سابقہ رنجش کی بنا پر مسجد کے اندر فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔

عدالت نے مجرم صائم کو قتل کے جرم میں سزائے موت، 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی جب کہ مقدمے کی دیگر دفعات کے تحت 12 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔