گوجرانوالہ میں تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق

گوجرانوالہ میں تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں بیٹی جاں بحق

 ریسکیو ذرائع کے مطابق عالم چوک میں  نجی ہسپتال کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عابدہ اور 9 سالہ عنایہ شامل جب کہ زخمیوں میں 40 سالہ الیاس، 14 سالہ محمد احمد اور 11 سالہ ابیہا شامل ہیں۔

 ذرائع  نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندان کا تعلق راہوالی سے ہے، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب  واقعہ  کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔