لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد

لاہور کے نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد

پولیس کے مطابق بگ نامی غیر ملکی شہری اپنے ہوٹل کے کمرے میں  پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ہوٹل انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جب کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات بھی جاری ہیں۔

علاوہ زیں ابتدائی طور پر موت کی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔