صحت
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر مدبر ریحان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق میو ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف کارروائی ڈاکٹر احمد کمال کی جانب سے دائر درخواست کی بنیاد پر کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ میو ہسپتال میں مبینہ کرپشن سے متعلق ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ڈاکٹر مدبر ریحان کو انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مبینہ کرپشن سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیو کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جب کہ مزید شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔