ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 5 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے

ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 5 انسانی سمگلرز گرفتار کر لئے

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں انعام الحق، رمضان، جاوید، صدیق اور فیصل شامل ہیں، جو عمرہ پیکیجز، ویزہ فراڈ اور بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقوم بٹورنے میں مطلوب تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے نقدی، پاسپورٹس، لیپ ٹاپس، موبائل فونز اور دیگر متعلقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔