اشتہاری ملزم ہتھکڑی سمیت پولیس حراست سے فرار، 2 اہلکار معطل

اشتہاری ملزم ہتھکڑی سمیت پولیس حراست سے فرار، 2 اہلکار معطل

پولیس کے مطابق معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی میاں خلیل احمد اور کانسٹیبل زاہد مشتاق شامل ہیں۔

اے ایس آئی خلیل احمد نے اشتہاری ملزم جاوید کو گرفتار کیا تھا، تاہم مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گاڑی میں بٹھایا گیا، جہاں سے ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والا ملزم اس سے قبل بھی دو مرتبہ پولیس حراست سے فرار ہو چکا ہے۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امور اور ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔