کرائم
خلاصہ
- لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں کینٹ کچہری سے چار ملزمان کے فرار ہونے کے واقعے پر انسپکٹر سمیت 9 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر تھانہ شمالی چھاؤنی میں مقدمہ درج ہوا جس میں سپرویژن آفیسر انسپکٹر عامر، محرر فلک شیر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 6 کانسٹیبل نامزد ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد متعلقہ اہلکاروں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب فرار ہونے والے چار ملزمان میں سے ایک کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے جب کہ باقی تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
علاوہ ازین پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور واقعے میں غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔