کرائم
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ لیاقت آباد اعظم نگر میں چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت 16 سالہ عدنان کے نام سے ہوئی، واقعہ لڑائی جھگڑے کے دوران پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام نے امدادی ٹیموں کی مدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزم حارث کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی گئی، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔