قلات: مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، بچہ اور ایک شخص شدید زخمی

قلات: مسلح افراد کی کار پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، بچہ اور ایک شخص شدید زخمی

کھڈکوچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی تھی، گاڑی نہ روکنے پر مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر دم توڑ گئی۔

گاڑی ژوب سے کراچی جارہی تھی، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق خاتون کی میت اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ملزموں کے خلاف تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزموں کو جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔