کندھ کوٹ میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

کندھ کوٹ میں پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان جاں بحق

 پولیس کے مطابق نوجوان اپنے گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ اسی دوران اچانک گولی چل گئی، جو اسے سینے میں جا لگی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گولی لگنے کے باعث نوجوان شدید زخمی ہوگیا  جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا  لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا، تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔