کرائم
خلاصہ
- چنیوٹ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر چنیوٹ میں قتل ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نعیم شیخ نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ملزمان شہزاد اور مبشر کو عمر قید اور جرمانے کی سزا دی جاتی ہے۔
واضح رہے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا جس کا فیصلہ عدالت نے سنایا۔