علاقائی
خلاصہ
- گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر گوجرانولہ میں بارش کے جمع شدہ پانی میں ڈوبنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عالم چوک کے قریب واقع پھاٹک کالونی میں 2 سالہ بچے کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا، جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 2 سالہ سلمان ولد منتظر کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ بچے کے اہل خانہ صبح سے اس کی تلاش میں مصروف تھے، تاہم بعد ازاں اس کی لاش بارش کے جمع شدہ پانی سے برآمد ہوئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، بچے کی لاش پانی سے نکال کر ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
دوسری جانب واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی جب کہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔
مزید برآں یہ افسوسناک سانحہ بارش کے دوران جمع ہونے والے پانی کے باعث پیش آیا جس نے شہری علاقوں میں حفاظتی انتظامات اور نکاسی آب کے نظام پر بھی سوالات کھڑے کر دیے۔